رینالہ خورد: حجرہ شاہ مقیم میں مسافر وین اور موٹر سائیکل میں تصادم، ایک لڑکا جانبحق 2 شدید زخمی

5

رینالہ خورد30 جنوری(اے پی پی): حجرہ شاہ مقیم کے نواحی علاقے نکی نگر میں مسافر وین اور موٹر سائیکل میں تصادم ہو گیا حادثہ میں موٹر سائیکل پر سوار ایک چودہ سالہ لڑکا محمد حسین موقع پر جانبحق ہوگیا جبکہ دو افراد شدید زخمی ہو گئے اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی  ایمبولینس جائے حادثہ پر پہنچ گئی ریسکیو ٹیم نے ضروری کارروائی کے بعد نعش کو مقامی پولیس کے حوالے کر دیااور شدید زخمیوں کو مقامی افرادنے نزدیکی ہسپتال منتقل کر دیاہے۔