اوکاڑہ: ذخیرہ اندوزوں اور مصنوعی قلت سے مہنگائی کرنے والوں کے خلاف ایکشن  یقینی کوبنایا جائے گا۔ ڈی سی اوکاڑہ

2

اوکاڑہ،30جنوری (اے پی پی): ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ ضلع میں اشیائے ضروریہ کی مقررہ نرخوں پر دستیابی کو یقینی بنانا تمام متعلقہ محکموں کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید نے گرانفروشوں اور ذخیرہ اندوزوں اور مصنوعی قلت کا تاثر دے کر مہنگائی کرنے والوں کے خلاف ایکشن کے لئے جو ہدایات دی ہیں اس پر سو فیصد عملدر آمد کو یقینی بنایا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ آفیسر آئی پی ڈبلیو ایم خالد جاوید بھٹی نے ضلع میں اشیائے ضروریہ کے سٹاک کی پوزیشن ،گرانفروشوں کے خلاف کئے گئے اقدامات سے متعلق بریفنگ دی.