رینالہ خورد،3جنوری(اےپی پی): رینالہ خوردشہراور نواحی علاقے پل جوڑیاں اخترآباد چوچک شیرگڑھ اورنیشل ہائی وے کو شدید دھند نے اپنی لپیٹ میں لےلیا ہے ،شدید دھند کے باعث حد نگاہ چند میڑرہ گئی ہے ، دھند کے باعث نیشنل ہائی وے، چوچک روڑ، شیرگڑھ روڑ اور ملحقہ شاہرات پر ٹریفک انتہائی سست روی کا شکار ہوگئی بلکہ بعض مقامات پر دھند کے باعث ٹریفک رک گئی اورمسافر مشکلات کا شکار ہوگئے۔











