سال 2022 پولیس کی شاندار کار کردگی، کروڑوں  مالیت کا مال مسروقہ برآمد کیا گیا

11

احمدپورشرقیہ، 20 جنوری(اےپی پی): سال 2022 پولیس کی شاندار کارکردگی رہی  کروڑوں روپے مالیت کا مسروقہ مال برآمد کر لیا گیا۔برآمد شدہ مال مسروقہ میں گاڑیاں، موٹرسائیکل اور نقدی شامل مال مسروقہ اصل مالکان کے حوالے کرنے کے لئے پولیس لائینز میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

 آر پی او بھاولپور منیر احمد ضیا راؤ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ آر پی او بھاولپور نے برآمدہ گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی چابیاں اصل مالکان کے حوالے کیں۔ برآمد شدہ نقدی بھی اصل مالکان کے حوالے کی گئی۔ بعد ازاں آر پی او کی طرف سے کھلی کچہری منعقد کی گئی جس میں آر پی او نے عوام الناس کو بروقت انصاف کی فراہمی کے لئے بروقت احکامات جاری کئے۔