سکھر؛سرد ہواؤں کی آمدکے باعث درجہ حرارت 5 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرگیا

35

سکھر،19جنوری(اے پی پی): سکھر شہر اور گرد و نواح میں سرد ہواؤں کی آمد کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے، سخت سردی کے بعد درجہ حرارت 5 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرگیا ہے،درجہ حرارت 5 ڈگری سے مزید نیچے گرنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسیات نے شدید سردی کی لہرمزید ایک ہفتہ تک برقرار رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ کوئٹہ کی ٹھنڈی ہواؤں نے اندرون سندھ کا رخ اختیار کیا ہوا ہے جس کے باعث سکھر سمیت اندرون سندھ کے علاقے سردی کی لپیٹ میں آئے ہوئے ہیں۔ سردی کے باعث گرم کپڑوں کی مانگ میں اضافہ ہوگیا ہے،لوگوں نے لنڈا بازاروں کا رخ کیا ہوا ہے۔