سکھر؛ افواج پاکستان اور دیگر سکیورٹی فورسز کی حمایت میں ریلی کا انعقاد

11

سکھر،28جنوری(اے پی پی ):سماجی تنظیم ارض پاکستان کے زیر اہتمام افواج پاکستان اور دیگر سکیورٹی فورسز کی حمایت میں بڑی اور شاندار ریلی نکالی گئی۔ ریلی گلوب چوک سے نیشنل پریس کلب تک نکالی گئی جس کی قیادت فراز احمد سومرو ، فیصل قریشی اور دیگر رہنما کر رہے تھے۔

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے فراز سومرو نے کہا کہ ملک کی سلامتی کے لیے پاک فوج کی لازوال قربانیاں ہیں، پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے، ملک کے 22 کروڑ عوام پاک فوج کی طاقت ہیں ، ان کی قربانیوں کی بدولت پاکستان میں امن قائم ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں، ملک دشمن عناصر پاک فوج کے خلاف غلط زبان استعمال کررہے ہیں، ان کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے، کسی نے ملک کو میلی آنکھ سے دیکھا تو اس کی آنکھیں نکال دیں گے۔