سیالکوٹ،4جنوری (اے پی پی):سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام سیمینار منعقد ہواجس میں سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے ایکسپورٹرز کے لیے شروع کی گئی فنانسنگ سکیموں کے بارے بریفنگ میں دی گئی، فنانسنگ سکیموں پر بریفنگ دینے کے لیے مختلف کمرشل بینکوں کےنمائندے بھی موجود تھے۔ سیمینار کا انعقاد سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز (ایس ایم ای)کمیٹی اور سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مشترکہ تعاون سےکیاگیا تھا ۔سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز (ایس ایم ای)کمیٹی کے چئیرمین شفیق الرحمان نے تمام معزز ممبران اور مختلف بینکوں کے سربراہان کو سیالکوٹ چیمبر میں خوش آمدید کہا اور چیمبر ممبران کو اپنے کاروبار کو وسعت دینے کے لیے مختلف تجاویز اور آراء پیش کیں ۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بینک دبئی الاسلامی کے سینئر افسر نے شرکا کو اپنے بینک کی جانب سے پیش کی جانے والی مختلف مصنوعات اور خدمات بارے بریفنگ دی ، اسی طرح دیگر بینکوں کی جانب سے بھی اپنی اپنی مصنوعات اور خدمات بارے آگاہی دی گئی جس سے شرکا نے کافی استفادہ حاصل کیا اور اس طرح کے سیمینارز کے انعقاد کو انتہائی مفید قرار دیتے ہوئے انہیں اپنے مستقبل کے مقاصد کے حصول میں اہم قرار دیا۔اس موقع پر سیالکوٹ ویمن چیمبر آف کامرس کی سینئرنائب صدرگلزیب وقاص، ایگز یکٹو ممبران ویمن چیمبر سیدہ شبینہ گیلانی سمیت تاجر برادری کثیر تعداد بھی موجود تھی۔











