ملتان، شہر اولیاءمیں مثالی صفائی کیلئے کلین اینڈ گرین مہم شروع کرنے کا فیصلہ

11

ملتان20جنوری 2023 ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو نے کہاہے کہ شہر اولیاءمیں مثالی صفائی کیلئے کلین اینڈ گرین مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اس سلسلے میں یکم فروری کو ضلعی محکمے آگاہی ریلی کے ذریعے ایک ماہ پر مشتمل مہم کا آغاز کرینگے۔انہوں نے کہا کہ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی ایک ماہ جاری رہنے والی مہم کے دوران شہر بھر کی صفائی کرے گی ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنی صدارت میں ضلعی محکموں کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ویسٹ منیجمنٹ کمپنی شکیل بھٹی نے مہم انتظامات پر بریفننگ دی،ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو نے کہا کہ گنجان آباد یونین کونسلز کی صفائی پر خصوصی فوکس کیا جائے گا جبکہ ماہ صفائی کے آخری ہفتے میں بیوٹیفکیشن مہم بھی چلائی جائے گی۔محمد طاہر وٹو نے بتایا کہ مٹی اور ریت کی ٹرالیاں کور ہوئے بغیر شہر میں داخل نہیں ہوسکیں گی تاکہ شہر میں گندگی بڑھنے سے روکی جاسکے۔طاہر وٹو نے بتایا کہ سول سوسائٹی اور طلباءکو مہم میں شامل کرنے کیلئے آگاہی پیدا کی جائے گی اور پی ایچ اے،محکمہ جنگلات اور ایجوکیشن سمیت تمام محکمے مہم میں بھرپور شرکت کریں۔اجلاس میں بریفننگ دیتے ہوئے سی ای او ویسٹ منیجمنٹ کمپنی شکیل بھٹی نے کہا کہ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی یکم فروری سے شروع مہم کے دوران شہر بھر کو چمکائے گی جبکہ گندگی کے ڈھیر صاف کرکے سڑکوں کی خصوصی دھلائی کی جائے گی۔سی ای او کا کہنا تھاکہ ایک ماہ میں شہر کو زیرو ویسٹ کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے یکم فروری سے گلی محلوں،پلاٹس اور شاہراہوں کو خصوصی صاف کیا جائے گا جبکہ رضاکاروں اور تاجر برادری کو بھی صفائی مہم میں بھرپور شامل جائے گا۔