نارووال؛ ڈپٹی کمشنر نےپولیو کے  قطرے پلا کر  انسدادپولیومہم کاافتتاح کردیا

11

نارووال،14 جنوری ( اے پی پی):ڈپٹی کمشنرمحمدشاہ رخ نیازی نے ڈی ایچ کیوہسپتال میں پولیو کے  قطرے پلا کر  انسدادپولیومہم کاافتتاح کردیا،اسی طرح اسسٹنٹ کمشنرزشیزہ رحمان اورذوہیب احمدانجم نے تحصیل نارووال اور شکرگڑھ میں بھی انسدادپولیومہم کاافتتاح کردیا۔

ڈپٹی کمشنرمحمدشاہ رخ نیازی نے 2023کی پہلی انسدادپولیومہم کے موقع پرپانچ سال سے کم عمرکے بچوں کو پلانے کے بعد گفتگوکرتے ہوئےکہا کہ والدین پولیو کے خاتمے کی کوششوں میں حکومت کا ساتھ دیں اور اپنے نونہالوں کو پولیو کی حفاظتی ویکسین پلوائیں۔انہوں نے کہاکہ اپنی آنے والی نسلوں کوپولیوجیسی مہلک بیماری سے بچانے اور ملک کوپولیوفری بنانےکے لئے سیاسی سماجی مذہبی صحافتی سمیت دیگر تمام ترشعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد کو اپنا کردار اداکرناہوگالہذا والدین اپنے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کے لئے پولیو سے بچاؤ کی حفاظتی ویکسین لازمی پلوائیں اور 16جنوری سے 20جنوری کے دوران انسداد پولیو مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔

فوکل پرسن ڈاکٹرمحمدطارق نے ڈپٹی کمشنرنارووال کوبتایاکہ16جنوری سے 20جنوری کےدوران پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو ٹیمیں گھر گھر جاکرحفاظتی ویکسین  کے قطرے پلائیں گی جبکہ کیچ اپ ایکٹویٹی 19اور 20جنوری تک کی جائے گی۔انسداد پولیو مہم کے دوران ضلع بھرمیں مجموعی طورپر پانچ سال سے کم عمرکے3لاکھ 70ہزار916 بچوں کو  پولیو کی حفاظتی ویکسین دی جائے گی،اس مقصد کے لئے مجموعی طور پر ضلع بھر میں 1292ٹیمیں  فرائض سر انجام دیں گی۔

بعدازاں ڈپٹی کمشنرنارووال نے  انسدادپولیواورڈینگی کے حوالے سے منعقدہ ریلی کی قیادت کی۔ضلعی چیئرمین وزیراعلی شکایت سیل راہنماپی ٹی آئی حافظ سجادمہیس کے علاوہ سی ای اوہیلتھ ڈاکٹرخالدجاوید،ڈی اوہیلتھ ڈاکٹرمحمدطارق،ڈاکٹرزاہدرندھاوا،ایم ایس ڈاکٹرطارق اسحاق،ڈسٹرکٹ کوارڈی نیٹربرائے نیشنل پروگرام ڈاکٹرنویدحیدر،ڈی ڈی اوہیلتھ ڈاکٹرخالدمحمود،ڈی ایس وی مجاہدعلی،انچارج شعبہ ڈائیلاسزطارق شاہین ودیگراس موقع پر موجودتھے۔