رینالہ خورد؛تحصیل بارایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات، راناعبدالرحمان صدر منتخب

35

رینالہ خورد،14جنوری(اے پی پی):پنجاب کے دیگر شہروں کی طرح رینالہ خوردمیں تحصیل بارایسوسی ایشن رینالہ خورد کے سالانہ انتخابات برائے سال 2023/24 منعقد ہوئے، صدارت کےلیےرانا عبدالرحمان اورمیاں غلام مجتبی کےدرمیان جبکہ جنرل سیکرٹری کےلیے مقابلہ ملک نوریز بھٹی اور چودھری عثمان ضیاکے درمیان ہوا، راناعبدالرحمان نے اپنے مدمقابل  میاں غلام مجتبی کوشکست دی جبکہ چودھری عثمان ضیاملک نوریز بھٹی کوشکست دیکر سیکرٹری بار منتخب ہوگئے ہیں۔

رینالہ بارسے تعلق رکھنے والے 450میں سے 424وکلا نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیاہے۔رانا عبدالرحمان کے ساتھ ملک نوریزبھٹی جبکہ میاں غلام مجتبی کے ساتھ چودھری عثمان ضیاجنرل سیکرٹری کے امیدوار تھے۔