نوشہرہ ورکاں؛ مٹو بھائی کےروڈ پر شدید دھند کے باعث حادثہ ، تین موٹر سائیکل سوار زخمی

31

نوشہرہ ورکاں،4جنوری( اے پی پی):مٹو بھائی کےروڈ پر شدید دھند کے باعث موٹر سائیکل اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم سے تین موٹر سائیکل سوار زخمی ہو گئے ہیں ،جن میں سے زخمی ہونے والے  شہزاد کی حالت تشویش ناک بتائی گئی  ہے اور اسے گوجرانوالہ ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

واقعہ کی اطلاع پا کر نوشہرہ ورکاں پولیس اور ریسکیو 1122 کے جوان موقع پر پہنچے اور زخمیوں کو طبی امداد دی اور نوشہرہ ورکاں تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال پہنچایا اور یہاں سے شدید زخمی شہزاد ولد عباس کو گوجرانوالہ ریفر کر دیا گیا ہے اور پولیس مصروف تفتیش  ہے ۔