وزیراعظم محمد شہباز شریف سے  ورلڈ بینک ایشیا ریجن کے نائب صدر ، ایشیائی ترقیاتی بینک کے نائب صدور کی ملاقات

11

جنیوا،9جنوری (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف سے  ورلڈ بینک ایشیا ریجن کے نائب صدر مارٹن ریزر اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے نائب صدر شیژن چن نے ملاقات کی ہے، ملاقات میں وزیرِ اعظم نے پاکستان میں حالیہ سیلاب کی وجہ سے بڑے پیمانے پر تباہی اور حکومت کے سیلاب زدگان کی مدد و بحالی کیلئے اقدامات پر روشنی ڈالی۔

وزیرِ اعظم نے ورلڈ بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک کی سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے امداد پر شکریہ ادا کیا۔