وہاڑی؛ جامعہ خالد بن ولید ٹھینگی میں سالانہ حفظ قرآن وسہہ ستہ تقریب کا اہتمام

23

وہاڑی،28جنوری(اے پی پی): معروف دینی درسگاہ جامعہ خالد بن ولید ٹھینگی میں سالانہ حفظ قرآن و حدیث کے طلباء کے اعزاز میں ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک بھر سے آئے ہوئے جید علماء کرام نے شرکت کی۔

 تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ قرآن مجید فرقان حمید اور احادیثِ مبارکہ پر عمل پیرا رہ کر ہی مسلمان دنیا اور آخرت میں سرخرو ہو سکتے ہیں۔

 مقررین نے سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعہ کی پرزور مزمت کی اور کہا کہہ حکومت پاکستان عالمی سطح پر اس کے خلاف آواز بلند کرے۔

تقریب میں مقررین کے روح پرور خطابات سے شرکاء مستفید ہوئے اور ایمان افروز مناظر دیکھنے کو ملے۔تقریب کے اختتام پر حفظ قرآن پاک و احادیث مکمل کرنے والے طلباء اور علماء کی دستار بندی کی گئی۔