ٹنڈومحمدخان؛سوئیڈن میں قرآن پاک کی بےحرمتی کے خلاف احتجاج مظاہرہ 

11

ٹنڈومحمدخان،29جنوری(اے پی پی): سوئیڈن میں قرآن پاک کی بےحرمتی کے خلاف مجلس وحدت المسلمین کی جانب سے بھرپور احتجاج کیا  گیا اور سوئیڈن حکومت کے خلاف سخت نعرے بازی کی گئی۔

پریس کلب ٹنڈومحمدخان کے سامنے احتجاج کے دوران علامہ محمدالحسن اور سجاد ڈومکی سمیت دیگر کا کہنا تھا کہ امت مسلمہ کے خلاف ایک منظم سازش کا سلسلہ جاری ہے۔ مسلم دشمن عناصر وقتاً فوقتاً اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرکے مسلمانوں کے جذبات سے کھیل رہے ہیں۔ انہوں نے سوئیڈن سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔