بلوچستان کے شمالی اضلاع میں شدید برفباری جاری، شاہراہوں سے برف  کی صفائی جاری

14

کوئٹہ، 29 جنوری(اے پی پی): بلوچستان کے شمالی اضلاع میں شدید برفباری جاری ہے، برفباری سے متاثرہ علاقے میں پی ڈی ایم اے، ضلعی انتظامیہ اور این ایچ اے کا عملہ ہیوی  مشینری سے شاہراہوں سے برف صاف کرنے میں مصروف ہے۔خوجک ٹاپ زیارت موڑ مسلم باغ کان مہترزئی لک پاس اور زیارت میں شاہراہوں سے برف ہٹانے کا کام جاری ہے ۔ اداروں کی کاوشوں سے قومی شاہراہوں پر ٹریفک کی آمد و رفت بلا رکاؤٹ جاری ہے ۔

کوئٹہ ژوب کوئٹہ چمن کوئٹہ لورالائی کوئٹہ کراچی اور کوئٹہ زیارت روڈز پر کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پی ڈی ایم اے اور میڈیکل ایمرجنسی ریسکیو سینٹر  کسی بھی ایمرجنسی سے نمٹنے کے لئے 24 گھنٹے تیار ہے۔

وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے برف باری کے زیر اثر علاقوں میں ہر طرح کی تیاری مکمل اور کنٹرول روم 24 گھنٹے فعال رکھے جائیں۔ وزیراعلیٰ نے متعلقہ اداروں کی کارکردگی کو سراہا ہے۔