پاکستان مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز کی وطن  واپسی کے موقع پر ان کے استقبال کیلئے سیالکوٹ سے قافلے روانہ

4

سیالکوٹ۔28جنوری  (اے پی پی):پاکستان مسلم لیگ(ن) کی سینئرنائب صدر مریم نواز کی اپنے وطن  واپسی کے موقع پر ان کے تاریخی  استقبال کیلئے  پاکستان مسلم لیگ (ن) سیالکوٹ سٹی کے تمام قافلے  فرزند سیالکوٹ خواجہ محمد آصف کی قیادت میں  ایک بڑی ریلی کی شکل میں لاہور ائر پورٹ کی طرف روانہ ہوئے۔سیکرٹری انفارمیشن سیالکوٹ سٹی  محمد نصیر سعید  کے مطابق صدر و جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ن سیالکوٹ سٹی،مسلم لیگ(ن) سیالکوٹ سٹی  کی تنظیم، چیئرمین، وائس چیئرمین یونین کونسلز، کونسلرز، پی پی تنظیمیں، یونین کونسل تنظیمیں، خواتین ونگ، لائرز فورم، لیبر ونگ، اقلیتی ونگ اور  کسان ونگ   نے  اس عظیم الشان ریلی میں شرکت  کی   جس کا مقصد دختر پاکستان   سینئرنائب صدر پاکستان مسلم لیگ(ن) مریم نواز کا وطن واپسی پر تاریخی استقبال کرنا  اور پاکستان مسلم لیگ(ن) کو مضبوط سے مضبوط تر بنانے میں اپنا کردار ادا کرنا تھا۔