پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن)  پناہ ( کا مستحق بچوں کے دل کے آپریشنز کے لیے فنڈ ریزنگ پروگرام

10

اسلام آباد ،30 جنوری (اے پی پی ):پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (پناہ)  پچھلے 40سال سے اپنے ہم وطنوں کو دل اور متعلقہ بیماریوں سے بچانے کے لیے سرگرم عمل ہے اور ساتھ ساتھ مستحق لوگوں کے دل کے آپریشن کروانے میں بھی ان کی مدد کرتی ہے خاص طو ر پر بچوں کے۔ اس کے لیے پناہ 28جنوری بروز ہفتہ فنڈ ریزنگ ڈنر کا اہتمام کیا  اور لوگوں سے درخواست کی  کہ  اس کار خیرر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تقریب کی میزبانی پناہ کے  نے کی۔ استقبالیہ کلمات کرنل شکیل مرزا وائس پریذیڈنٹ پناہ نیاادا کیے۔  پناہ کے سیکریٹری جنرل ثناہ اللہ گھمن  نے پناہ کی کارکردگی بتاتے ہوے کہا کہ گزشتہ تین سال کے دوران، پناہ نے اپنے اراکین اور دیگر عطیہ دہندگان کے فراخ دلانہ تعاون کی بدولت،  500 سے زائد بچوں کے علاج میں معاونت کی ہے  (جن میں زیادہ تر اوپن ہارٹ سرجری ہیں)۔ الحمدللہ ان میں سے 99 فیصد بچے اب اپنی پور ی استعداد کے مطابق بڑے ہو رہے ہیں اور زندگی سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

تاہم پناہ کے پاس اب بھی مستحق مریضوں کی ایک طویل فہرست موجود ہے، جن کا تعلق ایسے گھرانوں سے ہے جو علاج کے اخراجات برداشت نہیں کرسکتے۔ ابھی س140سے زیادہ بچے ویٹنگ لسٹ میں ہیں اور اس سال کے لیے ہمارا ہدف 200بچے ہیں۔  ہر اوپن ہارٹ سرجری (بشمول ٹیسٹ وغیرہ) پر اوسطاً سات لاکھ روپے لاگت آتی ہے اور یہ ہدف آپ جیسے دردمند افراد کے مالی تعاون اور سرپرستی سے ہی حاصل کیا جا سکتا ہے۔   صدر میجر جنرل ریٹائرڈ مسعودالرحمٰن کیانی نے بتایا کہ کس طرح پناہ کے  دوستوں اور اداروں نے اس صدقہ جاریہ میں ہمارے ساتھ قدم بقدم ساتھ دیا اور بیمار بچوں کی صحت یابی تک ہمارے ساتھ رہے میں ان کا تہ دل سے مشکور ہوں کیونکہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے کہ جس نے ایک جان بچائی گویا اس نے پوری انسانیت کو بچایا۔ہم انسانی جان بچانے کا یہ کام کرتے رہیں گے۔ یہی پناہ کا پیغام ہے۔ جو بھی اس نیک کام میں ہمارے ساتھ چلنا چاہتا ہے ہم اسے خوش آمدید کہتے ہیں۔