پشاور، 30جنوری(اے پی پی): ترجمان، لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور محمد عاصم نے کہا ہے کہ دھماکے میں شہدا کی تعداد 25 تک پہنچ گئی ہے۔ انہوں نے ہسپتال میں میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ زخمیوں کی تعداد میں وقفے وقفے سے اضافہ ہو رہا ہے، ابتک 100 سے زائد زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جن میں بدقسمتی سے تین مزید زخمی جام شہادت نوش کر چکے ہیں۔











