کوہاٹ: ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122 ڈاکٹر خطیر احمد کا کوہاٹ تنادہ ڈیم جائے حادثہ کا دورہ

10

کوہاٹ،30 جنوری (اے پی پی ):ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122 ڈاکٹر خطیر احمد نے  کوہاٹ تنادہ ڈیم جائے حادثہ کا دورہ کیا  ۔ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122 ڈاکٹر خطیر احمد  نے کہا کہ   ریسکیو1122 کا سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے، ریسکیو1122 نے ڈیم میں ڈوبی ہوئی کشتی کو بھی نکال لیا، کشتی میں تین لائف جیکٹس اور بچوں کے جوتے ملے، سرچ آپریشن کے دوران کوہاٹ، پشاور، ہنگو، بنوں اور  نوشہرہ کی ٹیمیں حصہ لیا ، ریسکیو1122 ٹیمیں 6 کشتیوں، 4 ایمبولینسز اور 26 غوطہ خوروں پر مشتمل ہے۔