ایبٹ آباد، 16جنوری(اے پی پی ): گلیات میں برفباری کے بعد مختلف دیہاتوں کی شاہراہیں کھولنے میں ریسکو1122 کے اہلکار مصروف ہیں، دوسرے متعلقہ محکموں سے سبقت لیتے ہوئے ان کی کاکردگی پر اہلیان علاقہ نے سکھ کا سانس لیتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا ہے۔
گلیات کے سیاحتی علاقوں میں برفباری کے بعد سیاحوں اور مقامی لوگوں کو طبی امداد اور دیگر امدادی سرگرمیاں فراہم کرنے میں ریسکو 1122 دن رات چوبیس گھنٹے ہر ممکن سہولیات بہام پہنچانے میں پیش پیش ہیں۔











