میرپورخاص؛ بین الضلاعی گروہ سے تعلق رکھنے والے  جرائم میں ملوث ارکان گرفتار

33

میرپورخاص،یکم فروری( اے پی پی):شہر سمیت ضلعی بھر میں  گزشتہ دنوں میں رونما ہونے والے جرائم میں ملوث  گروہ کے ارکان گرفتار ، ملزمان کراچی سے آپریٹ کرتے تھے اور بین الضلاعی گروہ سے تعلق رکھتے ہیں۔

ایس ایس پی آفس میں پرہجوم پریس کانفرنس کے دوران ایس ایس پی کیپٹن ریٹائرڈ اسد علی چوہدری، انچارج سی آئی اے عنایت زرداری و دیگر کی موجودگی میں بتایا کہ ملزمان نے حالیہ دنوں میں ہونے والے جرائم میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا ہے، ملزمان سے متعدد  چھینے گئے موبائل فونز ، کیش، اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی ہیں۔  ملزمان کا تعلق ضلع شکارپور سے جو کراچی میں ضلع شرقی سے آپریٹ کر رہے تھے ۔ گرفتار ملزمان میں آصف عرف سوبھو ولد محمد عمر بروہی، محمد فائق عرف چھوٹو ولد پیارو بروہی، علی حسن عرف چوہدھری ولد رجب بروہی، عامر ولد انور بروہی، خالق ڈنو ولد رضا محمد بروہی گرفتار اور ملزم خدا ڈنو عرف بش ولد رضا محمد فرار شامل ہیں ۔