آذر بائیجان کا سات رکنی ثقافتی وفد سات روزہ دورے پر لاہور پہنچ گیا

33

لاہور،12فروری(اے پی پی):آذر بائیجان کا سات رکنی ثقافتی وفد سات روزہ دورے پر لاہور پہنچ گیا۔لاہور پہنچنے پر وفد کا ڈائریکٹوریٹ جنرل پبلک ریلیشنز پنجاب اور فارن آفس کے افسران نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پرتپاک استقبال کیا۔ارٹی شوک این جی او کا وفد لاہور میں تین دن قیام کرے گا۔دو دن اسلام آباد میں قیام کرکے 18 فروری کو لاہور سے آذر بائیجان روانہ ہوگا۔ پاکستانی اور آذر بائیجان کی ثقافت اور روایتی کھانوں کے فروغ میں این جی او کام کررہی ہے۔

اس موقع پرفاخراندہ حسن زادے، سربراہ این جی او ارٹی شوک نے کہا کہ لاہور میں تاریخی مقامات کو دیکھ کر بہت اچھا لگا۔لاہور کے لوگ نہایت مہمان نواز اور اعلی اخلاقیات کے مالک ہیں۔وفد نے اندورن لاہور دہلی گیٹ، سبیل والی گلی، مغلوں کا کنواں، سردار سورجن سنگھ گلی، عثمان کی بیٹھک کی سیر کی۔تمام تاریخی مقامات کی سیر کے دوران تصاویر لی وفد نے ثقافتی ورثہ کی بحالی کی تعریف کی۔

آذر بائیجان کے وفد نے مسجد وزیر خان، فقیر خانہ میوزیم، لاہور قلعہ شیش محل اور بارود خانہ بھی دیکھا۔لاہور والڈ سٹی اتھارٹی کے فوکل پرسن رانا علی حیدر اور فاطمہ نے ثقافتی ورثہ پر وفد کو بریفنگ دی۔فقیر خانہ میوزیم میں آئے معروف کامیڈین سہیل احمد کے ساتھ وفد نے فوٹو بنوائے۔فاخراندہ حسن زادے، سربراہ این جی او ارٹی شوک نے کہاکہ ہم حکومت پنجاب اور میزبان افسران کی بہترین میز بانی و تعاون کے لیے بہت مشکور ہیں۔