فیصل شادی خیل نے 18ویں انٹرنیشنل چولستان ڈیزرٹ ریلی جیت لی

46

بہاولپور،12فروری(اے پی پی): فیصل شادی خیل نے چولستان میں منعقد ہونے والی 18ویں انٹرنیشنل چولستان ڈیزرٹ ریلی جیت لی۔ انہوں نے اپنے 2 راؤنڈ 3 گھنٹے 59 منٹ اور 3 سیکنڈ میں مکمل کئے۔ زین محمود نے صرف 6 سیکنڈ کے وقت کے فرق سے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ انہوں نے اپنا چکر 3 گھنٹے 59 منٹ اور 9 سیکنڈ میں مکمل کیا۔ آصف فضل 4 گھنٹے 4 منٹ کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے،ریس میں 37 گاڑیوں نے حصہ لیا۔