نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس، ای روزگار پروگرام سے متعلق امور کاتفصیلی جائزہ لیا گیا

9

لاہور،12فروری(اے پی پی):نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت وزیراعلی آفس میں اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ای روزگار پروگرام سے متعلق امور کاتفصیلی جائزہ لیاگیا۔اجلاس میں پنجاب کے تمام سرکاری و پرائیویٹ کالجز اورتعلیمی اداروں میں ای روزگار سکیم فعال کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔اجلاس میں پرائیوٹ سیکٹر کوبھی اس پراجیکٹ میں حصہ دار بنانے پر غور کیاگیا۔

نگران وزیراعلی محسن نقوی کو بریفنگ کے دوران بتایاگیاکہ 60ہزار نوجوان ای روزگار پروگرام کامیابی سے مکمل کرچکے ہیں اورای روزگار پروگرام مکمل کرنے کے بعد بعض نوجوانوں کی آمدن 2لاکھ ڈالر زسے زائدرہی ہے۔

اجلاس میں اسماعیل قریشی،اخوت کے سربراہ ڈاکٹر امجد ثاقب،سیکرٹریز سپورٹس،انڈسٹریز،پی اینڈ ڈی اورمتعلقہ حکام نے شرکت کی۔