احمدپورشرقیہ؛کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی  کیلئے ریلی، انڈیا جا جا کشمیر سے نکل جا کے نعرے

4

احمدپورشرقیہ،05 فروری(اےپی پی): کشمیری عوام سے یکجہتی کیلئے اوچشریف میں سوشل سول سوسائٹی کے زیر انتظام جوش اور جذبے کے ساتھ گورنمنٹ ہائی سکول اوچ شریف سے ریلی نکالی  گئی۔جس میں مقبوضہ کشمیر میں مظلوم عوام کے قتل عام اورکشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے خوب نعرے بازی کی گئی۔ریلی میں اوچشریف کے شہروں نے کثیر تعداد میں شرکت کر کے کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے جوش و جذبے سے لگائے گئے۔