اوکاڑہ؛قومی شاہراہ 55 پُل کے قریب دو گاڑیوں ، موٹر سائیکل میں تصادم ،  2 افراد جانبحق ، ایک زخمی

9

اوکاڑہ،21 فروری (اے پی پی): قومی شاہراہ 55 پُل کے قریب دو کاروں اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجے میں 2 افراد موقع پر جانبحق جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا ہے۔

اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ایمبولینس فوری جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور زخمی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈی ایچ کیو سٹی ہسپتال منتقل  کیا  جبکہ نعشوں کو ضروری کارروائی کرنے کے بعد ریسکیو 1122 ساہیوال کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

جانبحق ہونے والوں کی شناخت محمد شان ولد محمد اسلم (30سال تقریباً) سکنہ شاہ ٹاؤن ملتان اور ریاض ولد سونا خان (26 سال تقریباً) سکنہ 68/4L ساہیوال کے رہائشی تھے۔