جلال پورپیروالا؛سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کیخلاف طلباء و اساتذہ کا احتجاج

9

جلال پورپیروالہ،یکم  فروری(ا ے پی پی ):سویڈن میں سرکاری سطح پر قرآن پاک کی بے حرمتی کیخلاف جلال پور کے نجی کالج کے طلباء اور اساتذہ نے احتجاج کیا۔

اس موقع پر پرنسپل کالج عرفان راشد، عارف خان، ممتاز بھٹی و دیگر اساتذہ کا کہنا تھا کہ سویڈن میں سرکاری سطح پر قرآن پاک کی بے حرمتی کسی صورت قابلِ قبول عمل نہیں ہے، آزادی رائے کے نام پر دنیا بھر کے مسلمانوں کے مذہبی جزبات مجروح کیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کے مسلم ممالک اگر پہلے ایسے گھناؤنے عزائم کا منہ توڑ جواب دیتے تو ایسے فعل کو دہرایا نہ جاتا۔ اساتذہ نے کہا کہ حکومت وقت سے مطالبہ ہے کہ پاکستان میں سویڈن کی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جائے اور سفارتی تعلقات ختم کیے جائیں ۔

اس موقع پر اساتذہ و دیگر اسٹاف سمیت طلباء کی کثیر تعداد موجود تھی ۔