سرکاری ادارے لوگوں کی مشکلات اور مسائل کے حل کے لئے تواتر سے اقدامات جاری رکھیں ؛ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا

3

اوکاڑہ،01فروری(اے پی پی ):ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ لوگوں کو ریلیف دینا ہماری بنیادی ذمہ داری ہے، سرکاری ادارے لوگوں کی مشکلات اور مسائل کے حل کے لئے تواتر سے اقدامات جاری رکھیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع کونسل لان میں منعقدہ  ریونیوعوامی کھلی کچہری میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے ہدایت کی کہ محکمہ مال کا فیلڈ سٹا ف اپنے اپنے حلقہ سے متعلق شکایات کی موقع پر جا کر تصدیق کریں اور اس کے حل کے لئے فوری اقدامات کریں

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ظہیر لیاقت بیگ، اسسٹنٹ کمشنر زاہد اقبال سمیت متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے ۔