رحیم یار خان؛ ذخیرہ شدہ 80 ہزار 825 لیٹر ڈیزل اور 55 ہزار لیٹر پیٹرول سرکاری تحویل میں لے لیا گیا

7

رحیم یار خان،11 فروری(اے پی پی):پیٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی اور مصنوعی بحران میں ملوث عناصر کے خلاف ضلعی انتظامیہ کا کریک ڈاؤن جاری ہے، ڈپٹی کمشنر شکیل احمد بھٹی کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کی سربراہی میں ضلع بھر میں اسسٹنٹ کمشنرز نے متعلقہ حکام کے ہمراہ کارروائیاں کیں۔ تحصیل صادق آباد میں کے ایل پی روڈ اور جمالدین والی چوک پر ذخیرہ کی گئی پیٹرولیم مصنوعات سرکاری تحویل میں لے لی گئیں۔ تحویل میں لی گئی پیٹرولیم مصنوعات کی مالیت  3 کروڑ52 لاکھ 53 ہزار 825 روپے ہے۔

اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر شکیل احمد بھٹی نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران ذخیرہ کیا گیا 80 ہزار 825 لیٹر ڈیزل اور 55 ہزار لیٹر پیٹرول سرکاری تحویل میں لیا۔انہوں نے کہا کہ تحصیل خانپور میں بھی ذخیرہ کیا گیا 5 ہزار لیٹر ڈیزل سرکاری تحویل میں لیا گیا۔