نوشہرہ ورکاں،11فروری(اے پی پی):سی ٹی او گوجرانوالہ محمد عثمان طارق نے ڈرائیونگ لائسنس برانچ کا اچانک دورہ کیا اور ڈرائیونگ لائسنس برانچ رات بارہ بجے تک اور اتوار کو کھولنے بارے دئیے گئے احکامات اور عملدرآمد کا تفصیلی جائزہ لیا۔انہوں نے برانچ میں آئے سائلین کے مسائل دریافت کئے اور سائلین سے فرداً فرداً عملہ کے بتاؤ بارے پوچھا اور فوراً حل کرنے کی ہدایات دیں اور کہا کہ عوام کی خدمت ہمارا فرض ہے، سائلین سے اچھا برتاؤ اللہ رب العزت کی خوشنودی کا بھی زریعہ ہے۔











