سیالکوٹ،16فروری(اے پی پی):کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن سید نوید حیدر شیرازی نے یونیورسٹی آف اپلائیڈ انجینئرنگ اینڈ ایمرجنگ ٹیکنالوجی سمبڑیال میں جاری کام کا معائنہ کیا ۔
کمشنر گوجرانولہ ڈویژن سید نوید حیدر شیرازی نے یونیورسٹی آف اپلائیڈ انجینئرنگ اینڈ ایمرجنگ ٹیکنالوجی کے دورہ کے موقع پر فزیکل اور فنانشل پراگریس کا جائزہ لیا اور کہا کہ یہ منصوبہ اپنی نوعیت کا منفرد تعلیمی پراجیکٹ ہوگا ، کثیر المنزلہ ٹاورز پر مشتمل اکیڈمک بلاکس ، جدید ریسرچ سہولیات کی وجہ سے یونیورسٹی گولڈن ٹرائینگل میں کاروباری سرگرمیوں اور صنعتی ترقی کا پیش خیمہ ثابت ہو گا ۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عدنان محمود اعوان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز شاہد عباس، محمد اقبال، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ راجہ یاسر، اے ڈی ٹیکنکل محسن علی ریاض بھی موجود تھے۔











