قلات پولیس کیجانب سے شہدائے پولیس پشاور کیلئے قرآن خوانی اور غرباء میں لنگر تقسیم کیا گیا

26

 قلات،04 فروری(اے پی پی):ایس ایس پی  دوستین دشتی کی زیرنگرانی پولیس لائن میں قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا۔ قرآن خوانی میں پشاور پولیس لائن بم دھماکے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی قیمتی جانوں کے ضائع ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا اور ان کے روح کی ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی  اور شہداء کے لواحقین کو صبر جمیل اور زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کی جلد صحتیابی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

بعد ازں قرآن خوانی غرباء  میں لنگر تقسیم کیا گیا۔ قرآن خوانی میں ڈی ایس  پی ایس ڈی پی او قلات منظور احمد مینگل عبد الرحیم، لائن آفیسر جمعہ خان و پولیس تھانہ سٹی کے آفیسرز و جوان ،ایگل فورس ،ٹریفک سٹاف ،دفتر سٹاف لائن سٹاف،  اور دیگر آفیسران و جوانوں نے شرکت کی۔