ملتان؛ یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ویل چیئر ہینڈ بال میچز اور تائیکوانڈو کراٹے کا انعقاد

28

ملتان،04 فروری(اے پی پی ):یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے سوسائٹی فار اسپیشل پرسن کے زیر اہتمام ،ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ  ملتان کے خصوصی تعاون سے ایس ایس پی ملتان اور فیصل آباد کی ویل چیئر ہینڈ بال ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز   میں فیصل آباد ویل چیئر ٹیم نے   ملتان کو ہرا دیا ہے ۔

اس موقع پر  سپیشل پرسن کھلاڑیوں نے تیکوانڈو کھیل کا مظاہرہ بھی کیا ۔ڈویژنل سپورٹس انجارچ رانا ندیم انجم نے سوسائٹی فار سپیشل پرسن کے ساتھ مل کر اس پروگرام کو پایہ تکمیل تک پہنچایا اور اس پروگرام کے چیف گیسٹ ڈاکٹر شاہد جاوید سٹیٹ بینک آف پاکستان تھے ۔ پروگرام کو سوسائٹی فار سپیشل پرسن کے ممبران اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔