قومی مرد و خواتین نیٹ بال چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل اور سیمی فائنلز مقابلے منعقد

22

اسلام آباد،12 فروری(اے پی پی ): قومی مرد  و  خواتین  نیٹ بال چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل اور سیمی فائنلز پیر کو یہاں پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے لیاقت جمنازیم میں کھیلے جائیں گے۔

چیمپیئن شپ کا افتتاح چیئرمین پاکستان نیٹ بال فیڈریشن اور آئی جی پولیس (ر) ظفر اقبال اعوان نے کیا۔ اس موقع پر پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں، نائب صدر سمین ملک، سیکرٹری جنرل سید گوہر رضا اور عوام کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

مردوں کے مقابلوں میں ہائر ایجوکیشن کمیشن نے خیبرپختونخوا کو 21-5 پوائنٹس سے، پولیس نے بلوچستان کو 24-18 پوائنٹس سے، پاکستان ایئر فورس نے پنجاب کو 33-23 پوائنٹس سے، واپڈا نے سندھ کو 27-12 پوائنٹس سے شکست دی، پاکستان آرمی نے آزاد کشمیر کے کو 44-3 سے اور پاک فضائیہ  نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کو 26-13 پوائنٹس سے شکست دی۔

خواتین کے مقابلوں میں واپڈا نے پی این ایف ایلیٹ کو 34-2 پوائنٹس سے اور پاکستان آرمی نے بلوچستان کو 46-0 پوائنٹس سے شکست دی۔