ملتان،12 فروری(اے پی پی ):ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر نے رات گئے اچانک کارڈیالوجی ہسپتال کا دورہ کیا اور سی پی او منصور الحق رانا کے ہمراہ مختلف وارڈز کا معائنہ کیا۔ڈپٹی کمشنر اور سی پی او نے مریضوں کو فراہم سہولیات کا جائزہ اور بریفنگ لی۔انہوں نے کہا کہ کارڈیالوجی ہسپتال اس خطے کے مریضوں کیلئے مثالی علاج گاہ ہے، ادویات اور جدید طبی آلات کی کمی پوری کرنا ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن کو ترجیح بنایا جائے گا۔
سی پی او منصور الحق رانا نے کہا کہ دہشت گردی کی حالیہ لہر کے باعث ضلع بھر میں سکیورٹی ریڈ الرٹ ہے، ہسپتالوں سمیت تمام حساس مقامات کی خصوصی سکریننگ کی جارہی ہے۔