ملتان ؛کمشنر عامر خٹک کی زیر صدارت اجلاس

24

ملتان،09 فروری (اے پی پی): کمشنر ملتان ڈویژن انجینئر عامر خٹک کی زیر صدارت ضلع ملتان میں  انسداد پولیو مہم کے انتظامات کے حوالے سے جائزہ اجلاس  جمعرات کو یہاں منعقد ہوا۔

 اجلاس سے خطاب  میں کمشنر ملتان کا کہنا تھا کہ  13 فروری سے ضلع ملتان میں شروع ہونے والی پولیو مہم کو کامیاب بنایا جائے،5 سال سے کم عمر تمام بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں،صحت مند نسل کیلئے پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے ناگزیر ہیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ والدین ذمہ داری کا ثبوت دیتے ہوئے اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں۔

اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ انسداد پولیو مہم 13 فروری تا 17 فروری جاری رہے گی۔ ضلع ملتان کی 107 یونین کونسلوں میں پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے جن میں ملتان شہر کی 50 ، دیہی علاقوں کی 49، جلالپورپیروالہ کی 4، شجاع آباد کی 4 تحصیلیں شامل ہیں۔ضلع ملتان میں 3542 ٹیموں 781990 بچوں کو پولیو سے بچاؤکے قطرے پلائے جائیں گے۔

 اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر سرفراز احمد ، اسسٹنٹ کمشنر محمد قاسم،متعلقہ محکموں کے افسران ، ویڈیو لنک پر ڈپٹی کمشنرز موجود تھے۔