چیچہ وطنی؛ پاک فوج کے سپاہی  شہید شمس الرحمان کو پورے فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک کر دیا گیا

21

چیچہ وطنی،08 فروری(اے پی پی ): جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کے حملے میں جام شہادت نوش کرنیوالے پاک فوج کے سپاہی شمس الرحمان کو پورے فوجی اعزاز کیساتھ چیچہ وطنی کے گاؤں15،گیارہ ایل میں سپرد خاک کردیا گیا ہے۔اس موقع پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا،پاک فوج کے چاق وچوبند  دستے نے شہید کی میت کو سلامی دی۔چیف آف آرمی سٹاف کی جانب سے شہید سپاہی کی آخری آرام گاہ پر پھولوں کی چادرچڑھائی گئی ۔

 سپاہی شمس الرحمان نے2سال قبل ہی پاک فوج میں شمولیت اختیار کی تھی،پسماندگان میں والدین ،2بھائی اور 2بہنیں شامل ہیں۔

 نمازجنازہ میں بریگیڈ کمانڈر بریگیڈئیر ربانی،کرنل محسن،فوجی افسران ،جوانوں اور علاقے کے لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔