ملتان ؛کینسر کے عالمی دن کی مناسبت سے آگاہی واک اور سیمینار کا انعقاد

25

ملتان،04 فروری(اے پی پی ):کینسر کے عالمی دن کے موقع پر بچ انٹرنیشنل ہسپتال بوسن روڈ پر آگاہی سیشن و واک کا انعقاد کیا گیا،سیشن میں طبی ماہرین نے  کینسر سے آگاہی اور بیماری سے بچاؤ کے حوالے سے خصوصی لیکچر دیا۔آگاہی سیشن کے اختتام پر واک کا اہتمام کیا گیا۔

واک کا مقصد احتیاطی تدابیر اور اس مرض کی بروقت تشخیص کی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا۔واک کی قیادت ڈاکٹر کامران بابر، عبدالغفار انصاری نے کی۔

 طبی ماہرین کے مطابق خواتین میں چھاتی کا سرطان، مردوں میں پراسٹیٹ اور پھیپھڑوں اور بچوں میں خون کے کینسر کی شرح زیادہ ہے ۔ چھاتی کے کینسر کے حوالے سے اپنا خود معائنہ ضرور کریں، ابتدائی مراحل میں کینسر ایک قابلِ علاج مرض ہے ۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ صحت مند طرززندگی، سادہ، متوازن غذا اور تمباکو نوشی سے پرہیز سے کینسر جیسے مہلک مرض سے بچاؤ ممکن ہے۔