بین الاقوامی سطح پر کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کو اجاگر کرنا ضروری ہے؛ کمشنر ملتان عامر خٹک

23

ملتان،04 فروری (اے پی پی ):کمشنر انجینئر عامر خٹک نے یوم یکجہتی کشمیر بھرپور طریقے سے منانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بین الاقوامی سطح پر کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کو اجاگر کرنا ضروری ہے۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے اضلاع کی کارکردگی بارے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ کمشنر عامر خٹک نے ڈپٹی کمشنرز کو آٹے کے فراہمی مانیٹر کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ خواتین و مرد کے الگ الگ لائنیں بنوائی جائیں، ڈویژن میں آٹے کی کوئی قلت نہیں ہے۔انہوں نے ہدایت جاری کی کہ فرٹیلائزرز، کھاد کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

 اجلاس میں ڈپٹی کمشنرز، متعلقہ محکموں کے افسران شریک تھے۔