ملتان ؛ ضلع بھر میں سرکاری آٹے کی بلاتعطل فراہمی کیلئے سپلائی میں مزید اضافہ

11

ملتان، 04 فروری(اے پی پی): ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو نے علی الصبح سرکاری آٹے کے سیل پوائنٹس کا دورہ کیااور فلور ملز کی آٹا سپلائی اور ریکارڈ کی انسپکشن کی۔

 ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر محمد عبد الماجد خان نے آٹے کی سپلائی پر بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو نے کہا کہ عوام کو قطاروں سے بچانے کیلئے سیل پوائنٹس میں اضافہ کردیا ہے، خواتین کیلئے الگ کاؤنٹر قائم کرکے ترجیحی بنیادوں پر آٹا دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں گندم کا وافر سٹاک موجود ہے ،کوئی قلت نہیں ہے۔