اوکاڑہ؛ ڈی پی او کیپٹن (ر) منصور امان نے عہدے کا چارج سنبھال لیا

16

اوکاڑہ،04فروری(اے پی پی ):نئے تعینات ہونے والے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر) منصور امان نے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے ۔

 ترجمان پولیس ضلع اوکاڑہ کے مطابق ڈی پی او آفس پہنچنے پر پولیس کے چاق وچوبند دستے  نے ڈی پی او منصور امان کوسلامی دی۔ ڈی پی او نے سب سے پہلے یاد گارشہداء پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔