نارووال؛ ڈسٹرکٹ پرائس مجسٹریٹس کاہفتہ واراجلاس

5

نارووال، 03فروری(اےپی پی): ڈسٹرکٹ پرائس مجسٹریٹس کاہفتہ واراجلاس،ڈپٹی کمشنرنارووال کی ہدایت پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ر) محمد خالد نے اجلاس کی صدارت کی۔تینوں تحصیلوں کےاسسٹنٹ کمشنرذوہیب احمدانجم ڈاکٹرارشدوٹواوراسسٹنٹ شیزہ رحمان کے علاوہ ڈی او انڈسٹریز ذیشان نیاز اوردیگرپرائس مجسٹریٹس نے اجلاس میں شرکت کی۔دوران اجلاس میں پرائسزکے حوالے سےروزانہ کی بنیاد پرہونے والی کاروائیوں کی جانچ پڑتال کی گئی،اس موقع پراجلاس میں پرائسزکے حوالے سےنمایاں کارکردگی پرتینوں اسسٹنٹ کمشنرزذوہیب احمدانجم، ڈاکٹر ارشدوٹواورشیزہ رحمان سمیت پرائس مجسٹریٹس آفتاب احمد،بہادرعلی،سلیم راں اورعلی طاہرکی کارکردگی کوسراہاگیا۔

اے ڈی سی آرنارووال نے پرائس مجسٹریٹس کوہدایت کرتے ہوئے کہاکہ پرائس مجسٹریٹس دل جمعی سے کام کریں،حکومت اس حوالے سےشہریوں کوروزمرہ استعمال کی اشیائے ضروریہ کی سستےداموں فراہمی کویقینی بنانے کے ہرممکن اقدام اٹھارہی ہے جس کامقصدلوگوں کوزیادہ سے زیادہ ریلیف کوفراہم کرناہے۔انہوں نے کہاکہ پرائس مجسٹریٹس کی اولین ذمہ داری ہے کہ وہ ضلع کی ریونیوحدودمیں مقررہ نرخوں پر اشیائے ضروریہ کی فروخت کو یقینی بنائیں اور ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کاروائی کریں،ناجائز منافع خور کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

ڈی او انڈسٹریزذیشان نیازنے اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ر)نارووال کوبریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ ماہ جنوری2023 کے دوران ضلع بھرمیں پرائس مجسٹریٹس کی طرف سےمجموعی طورپر28ہزار514انسپیکشنزکی گئی جن میں1ہزار528دوکاندارخلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے جنہیں مجموعی طورپر 37لاکھ49ہزارپانچ سوروپےجرمانہ کیاگیاجبکہ54مقدمات درج کیے گئے اور 759دوکانداروں کوپابندسلاسل کیاگیااوراس طرح ضلع نارووال ریکنگ کے لحاظ سے انسپکیشنزاورمقدمات کے اعتبارسےدوسرےجبکہ جرمانے اور گرفتاریوں کےاعتبارسےپہلےنمبرپررہا۔