پشاور،وزیر اعلی سندھ مراد  علی شاہ کی پولیس لائن آمد

6

پشاور،3فروری (اے پی پی ): پشاور کے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پشاور میں دھماکے کی جگہ کا دورہ کیا.۔ وزیراعلی سندھ نے پولیس لین مسجد دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کرتے ہوئے شہدا کیلئے 10 لاکھ روپے اور زخمیوں کیلئے 5 لاکھ روپے معاوضہ کا اعلان کیا۔ وزیراعلی کے ہمراہ مشیر مرتضی وہاب اور چیف سیکرٹری سہیل راجپوت بھی موجود تھے۔  وزیراعلی سندھ نے پشاور دھماکے کے شہدا کے یادگار پر بھی حاضری دی اور پھول چڑھائے۔