نوشہرہ ورکاں؛کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی اور آزادی کے لیے ریلی نکالی گئی

6

نوشہرہ ورکاں، 04 فروری(اے پی پی): نجی سکول کی جانب سے کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی اور آزادی کے لیے ریلی نکالی گئی،جس میں اسسٹنٹ کمشنر شاہد بشیر ، اساتذہ، طلباء، پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن تنظیم کے ارکان،صدر تحصیل بار ، وکلاء  اور مذہبی سیاسی جماعتوں کے زمہ داران نے شرکت کی۔

 شرکاء نے کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے نعرے لگائے۔ طلباء نے  احتجاجی تحریروں پر مبنی کتبے اٹھا رکھے تھے۔ ریلی بدورتہ سے شروع ہو کر تھانہ چوک پہنچی اور کڑیال روڈ پر اے سی آفس کے سامنے  پہنچی۔

اس موقع پر مقررین نے مقبوضہ کشمیر کی آزادی کےلئے تن من قربان کرنے کا عزم کیا  اور کہا کہ کشمیر کے لیے اب انڈیا سے کھلی جنگ ہو گی۔آخر میں خلوص بھری دعائے خیر کرائی گئی۔