پی ایس ایل 8 کی ملتان میں منعقد ہونیوالی افتتاحی تقریب کی تیاریاں شروع

3

ملتان، 04 فروری(اے پی پی):پی ایس ایل کے 8 ویں ایڈیشن کی شہر اولیاء ملتان میں منعقد ہونیوالی افتتاحی تقریب کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔پی ایس ایل کا رنگا رنگ میلہ 13 فروری کو ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں سجے گا جس میں دنیائے کرکٹ کے سٹار کھلاڑیوں کی شرکت متوقع ہے۔

ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کو  کرکٹ اسٹیڈیم سجانے کا ٹاسک دے دیا گیا ہے،کمپنی ورکرز نے کرکٹ اسٹیڈیم کے مختلف پولینز کی صفائی شروع کردی  ہے۔کرکٹ اسٹیڈیم جانیوالی سڑکوں اور پارکنگ ایریا کی صفائی ستھرائی کا پلان بھی تیار کرلیا گیا ہے۔

ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے سی ای او سی ای او شکیل احمدبھٹی نے  صفائی انتظامات کا جائزہ لینے کے کئے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ کیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب کی میزبانی  ملتان کے لئے اعزاز ہے۔انہوں نے  ملکی اور غیر ملکی مہمانوں کی آمد کے پیش نظر صفائی کےمثالی انتظامات کرنے کی ہدایات کی اور کہا کہ پی ایس ایل کے موقع پر صفائی انتظامات کو” کلین ملتان”کا حصہ بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ کرکٹ کے پاپولر ایونٹ کے موقع پر شہر اولیاء ملتان کی شاہراہوں اور چوکوں کو خوبصورت بنایا جائے گا۔

 یاد رہے کہ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پی ایس کے پانچ میچ کھیلے جائیں گے جن میں سے چار میچ رات کو اور ایک میچ دن کے وقت کھیلا جائے گا۔