اسلام آباد،24 فروری (اے پی پی ):وزیرِ اعظم شہبازشریف سے پاکستان مسلم لیگ ن بلوچستان کے صدر جعفر خان مندوخیل نے جمعہ کو یہاں ملاقات کی ہے۔ملاقات میں صوبہ بلوچستان میں وزیرِ اعظم کی ہدایت پر شروع کئے گئے ترقیاتی کاموں پر پیش رفت اور اس کے حوالے سے مثبت عوامی ردعمل پر گفتگو کی گئی۔











