پاک فضائیہ کا آئی ایل۔78 طیارہ امدادی سامان لے کر ترکیہ کے شہر ادانہ پہنچ گیا

4

اسلام آباد،11فروری(اے پی پی):پاک فضائیہ کا آئی ایل۔78 طیارہ پی اے ایف بیس لاہور سے خیمے اور دیگر اشیائے ضروریہ لے کر ترکیہ کے شہر ادانہ پہنچ گیا ہے۔

 ترجمان پاک فضائیہ  کے مطابق آئی ایل۔78 طیارہ پاکستان کے عوام کی طرف سے زلزلہ سے متاثرہ ترک بھائیوں کے لیے 16.5 ٹن امدادی سامان لے کر پہنچا ہے۔ پاک فضائیہ،  وزارت خارجہ اور ترکیہ میں پاکستانی سفارتخانے کے ساتھ مل کر پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔ اسی ضمن میں 08 پاکستانی مسافروں کو پاک فضائیہ کے اس آئی  ایل۔78 طیارے پر وطن واپس پہنچایا جائے گا۔