پی ایس ایل کا میلہ سج گیا،کوئٹہ شہر میں کوئٹہ گلیڈی ایٹر اور پشاور زلمی ٹیموں کی کھلاڑیوں کی آمد کا سلسلہ جاری

29

کوئٹہ۔03فروری (اے پی پی): پی ایس ایل کا میلہ سج گیاکوئٹہ شہر میں کوئٹہ گلیڈی ایٹر اور پشاور زلمی ٹیموں کی کھلاڑیوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے کمشنر کوئٹہ سہیل الرحمن بلوچ نے کھلاڑیوں کا استقبال کیا ڈی آئی جی کوئٹہ آ ظفر مہیسر ،ڈی جی اسپورٹس درابلوچ،اور ایڈمنسٹریٹر کوٹئہ جبار بھی اس موقع پر بھی موجود تھے لیجنڈ کر کٹر جاوید میانداد،عمر اکمل، معروف ایمپائر علیم ڈار سمیت دیگر کھلاڑی بھی کوئٹہ پہنچ گئے اس موقع پر کمشنر کوئٹہ ڈویڑن سہیل الرحمن بلوچ نے کہا کہ تمام تیاریاں مکمل کی گئی ہے جبکہ کھیلوں کا میدان سجنے سے بہت خوشی ہوئی ہیں۔