چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں رہائش پذیر بچوں کو پی ایس ایل افتتاحی تقریب اور میچ دیکھانے کا اہتمام کیا گیا

29

ملتان، 14 فروری (اے پی پی):چئیر پرسن سارہ احمد کی ہدایت پر چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں رہائش پذیر بچوں کو پی ایس ایل افتتاحی تقریب اور میچ دیکھانے کا اہتمام کیا گیا۔چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے ترجمان کے مطابق بچوں کو افتتاحی تقریب اور میچ دیکھانے کا اہتمام ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر کی جانب سے کیا گیا  اور کہا ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر بچوں کو سپیشل بس کے ذریعے اسٹیڈیم لے جایا گیا اور ڈسٹرکٹ انچارج چائلڈ پروٹیکشن بیورو شفاعت ظفر نے بچوں کو اپنی نگرانی میں بیورو سنٹر سے اسٹیڈیم روانہ کیا،بچے کرکٹ اسٹیڈیم پہنچ کر پُر جوش دکھائی دئیے اور وہ ملتان سلطان اور لاہور قلندرز کے میچ سے بھرپور لطف اندوز ہوئے۔ بچوں نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور خوب ہلہ گلہ کیا نعرے لگائے اور انہوں  نے ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر کا شکریہ ادا کیا۔