چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ کی ملتان بینچ میں مختلف کیسزپرسماعت اوروکلاءکے وفد سےملاقات

8

ملتان،22فروری(اے پی پی):چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد امیر بھٹی کی بدھ کے روزملتان بنچ آمد کے موقع پرسینئرایڈیشنل رجسٹرار ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج امجد علی شاہ، ایڈیشنل رجسٹرار محمد شہزاد گل ایڈیشنل رجسٹرارتبسم رزاق سنیئر پی اے شہزار ناصر، ایڈشنل رجسٹرار جوڈیشل سجاد احمد،ایڈیشنل رجسٹرار زاہد محمود،جاویدسعید،شاہد اقبال لک نے ان کااستقبال کیا۔چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ نےلاہورہائیکورٹ ملتان بینچ کی عدالت نمبر1میں مختلف کیسوں کی سماعت کی۔

 چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے وکلاءکے وفد نے بھی ملاقات کی۔اس موقع پرڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن کے صدر و جنرل سیکرٹری نے انہیں نومنتخب عہدیداران کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی دعوت دی جسے انہوں نے قبول کرلی۔

چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ صدروجنرل سیکرٹری خانیوال بارکی دعوت پر جمعہ کے روزخانیوال بار کی تقریب میں شرکت کرینگے۔چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ جسٹس محمد امیربھٹی چارروزہ دورہ پرملتان آئےہوئےہیں۔